ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیلمٹ اور کاغذات نہ ہونے پربھٹکل پولس نے وصولا ایک ماہ میں 85 ہزار روپیہ جرمانہ؛ بائک اور کار کے بعد اب آئی آٹو کی شامت

ہیلمٹ اور کاغذات نہ ہونے پربھٹکل پولس نے وصولا ایک ماہ میں 85 ہزار روپیہ جرمانہ؛ بائک اور کار کے بعد اب آئی آٹو کی شامت

Tue, 25 Sep 2018 21:20:24    S.O. News Service

بھٹکل 25/ستمبر (ایس او نیوز)  شہر میں نئے آنے والے پولس سب انسپکٹر " کے کوسومادھر" جگہ جگہ گاڑیوں کی چیکنگ کرنے  میں لگے ہوئے ہیں اور ہیلمیٹ نہ پہننے ، گاڑی کے ضروری دستاویزات نہ ہونے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے وغیرہ پر جرمانہ عائد کررہے ہیں۔  اب تک موٹر بائک اور کار وغیرہ کو روک کر چیکنگ کی جارہی تھی، مگر آج اچانک انہوں نے  آٹو رکشہ  کو روک کر جانچ کا کام شروع کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ آج منگل کو اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب کھڑے ہوکر صبح سے دوپہر تک پچاس سے زائد آٹو رکشہ کو ضروری دستاویزات کے بغیر رکشہ چلانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس سے آٹو ڈرائیوروں میں  ہڑکم مچ گیا۔ خبر ملی ہے کہ آج ایک ہی دن  پولس نے ضروری دستاویزات نہ ہونے وغیرہ جیسے معاملات درج کرتے ہوئے قریب  12 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا ہے۔

 ذرائع  نے بتایا کہ گذشہ ایک ماہ کے اندر پولس  نے گاڑیوں کے  310 معاملات درج کرتے ہوئے  قریب  85,000 روپیہ جرمانہ وصول کیا ہے۔ جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ میں 153 معاملات درج کرتے ہوئے  35 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا  ہے۔

پولس کےایک اعلیٰ آفسر نے بتایا کہ  بائک چلانے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہیلمٹ پہن کر بائک چلائیں، اسی طرح بائک یا دیگر سواریاں چلانے والوں  کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ، گاڑی کے کاغذات اور انشورنس کے کاغذات ہونے ضروری ہیں۔ 

خبر ملی ہے کہ آج منگل کو کالج سے گھر جانے کے دوران بھی ایک گھنٹے میں   پولس نے کئی لڑکوں کی بائک کو روک کر اچھا خاصا جرمانہ وصول کیا ہے۔

 

 


Share: